ٹرک آرٹ کااہتمام،حاضرین کی پذیرائی


جدہ کی ڈائیری ۔ امیر محمد خان 
ریاض سیزن میں پاکستانی نائٹ
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے پاکستانی ثقافت بہترین انداز میںپیش کرنے کا اہتمام کیا

سعودی عرب میں جاری ریاض سیزن میں پاکستانی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی ثقافت کے رنگ چاروں طرف بکھرے ہوئے نظر آئے جبکہ ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی اور پاکستان کے نامور کامیڈین اور گلوکاروں کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے، جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے پاکستانی ثقافت کو بہترین انداز میںپیش کرنے کا  اہتمام کیا ۔ ریاض سیزن میں تمام ممالک کے ثقافتی پروگرامز کا اہتمام کیا گیاہے جس میں ایک روز پاکستانی ثقافت کیلئے رکھا گیا تھا جس میں بہت بڑی تعداد میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے لو گ موجود تھے ، پاکستان میں شادیوںکے اہتمام میں مہندی رقص ، گیت ،پاکستان کے مشہور گیتوںپر رقص جس میں پاکستانی علاقائی ملبوسات میں رقص پیش کئے گئے ، فوک گیتوں نے سماع باندھا نوشین وسیم پاکستان سے مشہور مزاحیہ اداکار وں کا اہتمام کیاتھا جس میں شکیل صدیقی، ریمبو، فلمی اداکار نعیمہ گرج نے اپنے شاندار مزاحیہ باتوں نے سامعین کو محضوظ کیا ۔پاکستانی دھنوں پر جس پر منچلے نوجوانوں نے خوب بھنگڑے ڈالے اسکے علاوہ ٹرک آرٹ کو بھی پیش کیا گیا تھا جس کو سعودی اور پاکستانی شہریوں سمیت دیگر نے بھی پسند کیا پاکستانی نائٹ میں شریک پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ سعودی قیادت اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ان کی تفریح کا اہتمام کیا ، اس موقع پر مزاحیہ اداکار شکیل صدیقی کا کہنا تھا  ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ بیرون ملک اپنی ثقافت اور گیتوںکو پیش کررہے ہیں،سیزن میں پاکستانی مشہور ٹرک آرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جسے حاضرین نے بہت پسند کیا اور آرٹسوں کی تعریف کی ۔ 

پاک میڈیا ٖ فورم ریاض کے اعزاز میں عشائیہ 
سعودی عرب میں مسلم لیگ ن کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کی جانب سے منعقدہ تقریب میں لیگی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں میڈیا کا بڑا اہم کردار ہے اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں مقیم صحافی پاکستان کا مثبت چہرہ نمایاں کرنے میں کردار کر رہے ہیں اور صحافی پاک سعودی تعلقات کو نمایاں کرنے میں اہم رول نبھا رہا ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں پاک میڈیا فورم کے چیرمین الیاس رحیم اور صدر ذکائاللہ محسن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم کمیونٹی بڑا فعال اور متحرک کردار ادا کرتی آ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ میڈیا کے ارکان بھی ان کی سرگرمیوں کو اجاگر کرتے رہتے ہیں اور ہمارے لئے سب سے اہم پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے جس کے لئے پوری ٹیم دلجمی کے ساتھ کام کرتی ہے تقریب سے محمود الحق ڈوگر،عدنان اقبال بٹ اور اصغر چشتی نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ آخر میں پاک میڈیا فورم کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔

ممبر قومی اسمبلی و صدر گلف مسلم لیگ چوہدری احسان باجوہ کے اعزاز میںتقریب
پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی ایم این اے و صدر گلف
 ریجن چوہدری احسان الحق باجوہ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا  عشائیہ میں ممبر قومی مہمان خصوصی   ایم این اے و صدر گلف ریجن چوہدری احسان الحق باجوہ نے اپنی خوب صورت آواز میں نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ عشائیہ میں خصوصی شرکت سر پرست آعلی مسلم لیگ ن سعودی عرب رانا محمد اشرف۔ایڈوکیٹ جنرل چوہدری بلو شیر وڑائچ۔ وائس چیرمین عبدالشکور راجپوت۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا طارق محمود۔اور محمد فدا نے بھی کی۔ عشائیہ میں محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ کا کہنا تھا کہ میں سعودیہ کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہو جنہوں نے ہمارے قائد محترم جناب میاں محمد نواز شریف کی خصوصی درخواست پر مدینہ پاک میں چند ماہ پہلے ہونے والے واقعہ پر تمام پاکستانی کو رہا کرنے کا حکم جاری ہے میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس کے بعد میں قائد محترم جناب میاں محمد نواز شریف کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ییرسٹر امجد ملک صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہو جنہوں نے سعودی عرب کی نئی تنظیم سازی کی جس میں مرکزی صدر شیخ سعید احمد۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان سر پرست آعلی رانا محمد اشرف۔ وائس چیرمین عبدالشکور راجپوت۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا طارق محمود۔ سوشل میڈیا ھیڈ سائرہ شمس صاحبہ۔ میڈیا ھیڈ احسن مسعود۔ ڈپٹی ھیڈ سوشل میڈیا زوھیب شہزاد کھوکھر  ڈپٹی ھیڈ احتشام رامے۔ مجلس شوریٰ عبدالرحیم وینس اور باقی جتنے بھی عہدیدارن ہے میں سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور آپ سب لوگ بھی جو یہاں موجود ہے آپ سب بھی اس باڈی کا حصہ ہے ہم سب کا یہ فرض ہے کہ ہم سب نے پاکستان کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے اور ہماری آنے والی نئی نسل کے لیے کام کرنا ہے اور پاکستان کو مضبوط کرنا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ 2013 سے 2018 میاں محمد نواز شریف کا دور دیکھ لیں نہ تو ڈالر بڑا تھا اور نہ ہی کسی چیز قمیت بڑی تھی بلکہ آٹا دال چینی اور پٹرول کا ریٹ کم ہوا تھاانہوں نے مزید کہا کہ کل جو ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس تھی اس سے زیادہ مدبر پریس کانفرنس میں نے آج تک نہیں دیکھی پریس کانفرنس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اس میں ملک دشمنوں کے خلاف واضع پیغام ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کو آگے لے کر چلیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بھی تیس سال ہوگئے ہیں میں بھی اورسیز پاکستانی ہوں،  میں اورسیز کے دکھ درد کو بہت ہی اچھی طرح سمجھتا ہو شائد ہی کوئی سمجھتا ہو ان کا کہا تھا کہ کرونا کی وجہ سے میں سعودی عرب میں اور باقی گلف ریجن میں نہ جا سکا انشائاللہ میں اب خاص طور پر سعودی عرب تمام چھوٹے بڑے شہروں کا وزٹ بھی کرو نگا اور ان میں تمام مسلم لیگی ساتھیوں کو اکھٹا کرکے اور پاکستان کو مزید مضبوط کرے گے۔  مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان اظہارے خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چوہدری احسان الحق باجوہ قائد کے بیانیہ سے انتہائی حد درجے محبت کرنے والے شخص کو سر زمین سعودی عرب میں خوش آمدید کہتا ہوں اور چوہدری احسان الحق باجوہ نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ دسمبر میں دوبارہ آئنگے اور پورے سعودی عرب کا دورہ کرینگے ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں احسان الحق باجوہ سے یہاں پر مسلم لیگی ساتھی بے پناہ
 محبت کرتے ہیں ان کی محبت کرنے کی ایک یہ بھی وجہ ہے کہ آپ قائد محترم میاں محمد نواز شریف کے وژن کو خوبصورتی سے آگے لے کر چلتے ہیں ملک منظور حسین اعوان کا ایم این اے و صدر گلف ریجن سے کہنا تھا کہ آپ کو انشائاللہ سعودی عرب کے اندر مسلم لیگ ن ایک مضبوط اور توانا نظر آ? گی اور سعودی عرب کا کوئی بھی چھوٹا شہر ہو یا بڑا آپ کو وہاں مسلم لیگ ن کی تنظیم نظر آ? گی اور انشائاللہ اسحاق ڈار صاحب کو بیرسٹر امجد ملک صاحب کو اور آپ کو کبھی کسی صورت بھی ہم مایوس نہیں کریں گے ہم سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب مسلم لیگ ن کا ایک مضبوط قلعہ ہیاور ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ جانی مالی ہر لحاظ سے ہم آپ کو صف اول میں ملیں گے انشائاللہ، ان کا آخر میں تمام صدر گلف ریجن ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ کا اور ہال میں موجود تمام مسلم لیگی ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ ریاض ریجن کے نمائندگان کی جانب سے احسان الحق باجوہ کو اعزازی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن