سینٹ: چھوٹے صوبوں سے ناانصافی ہوئی، محسن عزیز، آج تک لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، ڈار

اسلام آباد (خبر نگار) سینٹ میں کورم کی نشاندہی، کورم پورا نہ نکلنے پر اجلاس کی کارروائی پیر تک ملتوی کردی گئی۔ مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کردی گئیں ۔ گزشتہ روز سینٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ ہمیں ماضی کے تلخ تجربات سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ایک بھائی 1971 میں ہم سے جدا ہو چکا ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے ناانصافی ہوتی رہی۔ سرفراز بگٹی نے وزیر خزانہ کی جگہ معاشی صورتحال پر سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ جس پر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ نگران وزیر خزانہ خود تو تشریف لاتی نہیں وہ کہاں ہوتی ہیں۔ اکانومی کہاں ٹھیک کی ہے۔ انہیں کہیں ایوان میں آکر اکانومی کے بارے میں بتائیں۔ سینیٹر کامران مرتضی نے جولائی 2020 سے الیکشن کمشن آف پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی رپورٹ پیش کی۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر محسن عزیز نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ترمیمی) بل 2023 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر محسن عزیز نے شہری علاقوں میں بارانی پانی کے تحفظ کی سہولت بل 2023 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے چین میں مینگو فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ سینیٹر محسن عزیز نے مہمند ڈیم کے متاثرین کو معاوضہ کی عدم ادائیگی سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رپورٹ پیش کی۔ سینیٹر محسن عزیز نے ان لینڈ ریونیو اینڈ کسٹمز کے افسران کی جانب سے ظاہر شدہ اثاثوں کی حیثیت سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رپورٹ پیش کی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر محسن عزیز نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2023 پر قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چار مختلف رپورٹس پیش کیں۔ سینٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عام انتخابات منصفانہ اور شفاف ہوں، سب کے لئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونے چاہیے لیکن ہمیں آج تک لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔ انتخابات کا جو نتیجہ بھی آئے اسے سب کو ایمانداری سے تسلیم کرنا چاہیے۔ مشترکہ مفادات کونسل سے مردم شماری کی منظوری کے بعد نئی حلقہ بندیاں آئینی تقاضا ہیں، آئین کے تحت 90 دن میں الیکشن ہونے چاہئیں لیکن آئین کی باقی شقوں کو بھی سامنے رکھنا چاہیے۔ حکومت اور اپوزیشن کو ملکی مفاد کے لئے افہام و تفہیم کے لئے آگے بڑھنا چاہیے، ہماری مخالف قوتیں چاہتیں تھیں کہ پاکستان دیوالیہ ہو۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے فیصلہ ہوگیا اور 8فروری کی تاریخ رکھی گئی ، اس سے سیاسی افق پر چھائے بے یقینی کے بادل چھٹ جائیں گے۔ بعد ازاں کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر کی شام تک ملتوی کر دیا گیا۔پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ او بی ای نے پارلیمنٹ ہا¶س میں قائد ایوان سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران سینیٹر ڈار نے ہائی کمشنر کو 2013-17ءکے دوران پاکستان کی معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...