اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے 8 فروری کو عام انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کیلئے پولنگ 8فروری کو ہوگی۔ نوٹیفکیشن صدر اور الیکشن کمشن کے اتفاق کے بعد صدر کی دستخط شدہ دستاویز سپریم کورٹ پیش ہونے کے بعد جاری کیا گیا۔