قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے حلف اٹھا لیا

 کراچی (آئی این پی ) جسٹس عقیل احمد عباسی نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا ۔ جسٹس عرفان سعادت کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد جسٹس عقیل احمد کو قائم مقام چیف نامزد کیا گیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ کے ججز کمیٹی روم میں ہونے والی سادہ و پروقار تقریب میں سینئر جج جسٹس ندیم اختر نے چیف جسٹس سے عہدے کاحلف لیا۔ تقریب میں ججز، وکلا تنظیموں کے عہدیداروں اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ کے مسلسل دوسرے قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...