لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ ہر افسر اپنے سرکل کی کارکردگی کا جوابدہ ہے،اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاریوں کے ٹاسک ہر صورت پورے کئے جائیں۔ بدمعاشوں، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائیں۔تمام تھانوں کوسپیشل انیشیٹو آف پولیس سٹیشنز میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ لیسکو حکام کے اتھ مل کر بجلی چوروں کےخلاف سخت ایکشن لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکل افسران کے ساتھ انسداد جرائم میٹنگ کے دوران کیا۔