لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر افسرو اہلکار کا حق ہے جو انہیں صوبے کے تمام اضلاع میں ہر رینک پرترقیوں کے عمل کے ذریعے بروقت فراہم کیا جارہا ہے۔ محکمانہ ترقی پانے والے تمام افسران واہلکار اپنی پروموشن کا فائدہ پہلے سے زیادہ بہترپرفارمنس کی صورت شہریوں کو منتقل کریں۔ تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کےخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے لاہور پولیس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے لاہور پولیس کے پروموٹ 50 اے ایس آئیز کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔