لاہور(لیڈی رپورٹر)نگران صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر نے کہا ہے کہ تمام یونیورسٹیاں پنجاب حکومت کی نئی ریکروٹمنٹ پالیسی پر سختی سے عمل کریں ۔ یونیورسٹیوں کے انتظامی اور تدریسی معاملات میں بد عنوانیاں قطعاً برداشت نہیں کی جائیں گی ۔ یونیورسٹیوں میں خلاف ضابطہ سرگرمیوں میں ملوث عملے کے خلاف انکوائریز اہل اور دیانتدار افسران کے ذمہ لگائی جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے 18 ویں سنڈیکیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی ، پروفیسر محمد اشرف و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ کی بھی منظوری بھی دی گئی ۔
تمام یونیورسٹیاں نئی ریکروٹمنٹ پالیسی پر سختی سے عمل کریں:صوبائی وزیر تعلیم
Nov 04, 2023