لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی دنیا کی مسلمانوں پر ظلم وبربریت پر خاموشی انسانیت کی توہین ہے۔ فلسطین کشمیر اور دیگر مقبوضہ علاقوں کی آزادی ہمارا حق ہے۔ باطل کے خلاف مسلم اتحاد ناگزیر ہے۔ یہ بات جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر مسلمانوں پر ظلم کی انتہاءہو چکی۔ ان کی آزادی کو چھینا اور ان علاقوں پر زبردستی قبضہ کیا جا رہا ہے اور عالمی قوتیں اسرائیلی مظالم اور فلسطین کی بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ردی کی ٹوکری کی نظر کیا جاتا ہے۔