لاہور(نیوز رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے انسانی حقوق کے سینئر وکیل سید سبطین اختر بخاری کو ان کی خدمات پر تعریفی خط جاری کیا ہے۔ لاہور میں ایک تقریب میں سیکرٹری اور ایگزیکٹو ممبر ایس سی بی اے پی مقتدر اختر شبیر اور ایم صائم چودھری نے دی لیٹر دیا۔ معروف قانون دان اور انسانی حقوق کے کارکن سید سبطین اختر بخاری گزشتہ 30 سالوں سے انسانی ہمدردی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔