لاہور (نیوز رپورٹر ) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا میں اپنی اوراپنے ٹرسٹی حضرات کی طرف سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر شہزاد شوکت، سیکرٹری علی عمران اوران کے دوسرے ٹیم ممبرز اس کامیابی وکامرانی پرخلوص تمناﺅں اوراپنے صادق جذبوں کے ساتھ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ شہزاد شوکت کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں تھا کہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے باشعور ووٹرزنے اپنے ووٹ سے مثبت طرز سیاست کو فروغ دیا ہے۔