لاہور(خبرنگار)ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر جہانگیر اشرف وینس نے کہا کہ نادیدہ قوتوں نے ملک کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ اقتدار دینے والے اپنا دھندہ نہیں چھوڑنا چاہتے ۔ اقتدار لینے والوں نے اپاہج اقتدار لے کر اقتدار دینے والوں کو کون سے اختیارات فوائد اور مراعات دیں اور ملک و قوم کا آئینی قانونی ، مالی نقصان کرنے والوں کا احتساب کیوںنہیں ہوتا۔