برآمدات کے فروغ کیلئے متعلقہ وزارتیں ،ادارے اپنے کردار کا جائزہ لیں :سی ٹی آئی

Nov 04, 2023

لاہور( کامرس رپورٹر)کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے سابق چیئر پرسن سعید خان نے کہا ہے کہ برآمدات کے فروغ کیلئے متعلقہ وزارتیں اور ادارے اپنے اپنے کردار کا جائزہ لیں ۔زیر اعظم سے اپیل ہے کہ برآمدی مینو فیکچررز اور برآمد کنندگان کے مسائل سے آگاہی کیلئے بااختیار فوکل پرسنز تعینات کئے جائیں ۔ سفارتخانوں میں صرف متعلقہ شعبے سے لوگوں کو کمرشل اتاشی تعینات کیا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں