انڈونیشیا پاکستان کے ساتھ تجارت وسرمایہ کاری کا خواہشمندہے، قونصل جنرل

Nov 04, 2023

کراچی(کامرس رپورٹر)انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کونکورو ہیڈین انگراٹ نے کہا ہے کہ اگرچہ انڈونیشیا اور پاکستان کا تجارتی حجم 4.5 ارب ڈالر ہے لیکن یہ شراکت دار ممالک کے ساتھ پاکستان کے مجموعی تجارتی حجم کا صرف 4.4 فیصد ہے۔اسی طرح انڈونیشیا کا پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم بھی اس کے مجموعی عالمی تجارتی حجم کا محض 0.9 فیصد ہے جس کا مطلب ہے کہ دونوں ممالک کو تجارت و سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید فروغ دینا ہوگا تاہم یہ آسان نہیں ہوگا۔ 

مزیدخبریں