سلطان جوہر ہاکی کپ: سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سلطان جوہر ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بھارو میں جاری 11ویں سلطان جوہر ہاکی کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا سیمی فائنل سنسنی خیز رہا جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دےدی۔ کھیل ختم ہونے سے ایک منٹ قبل کپتان عبدالحنان شاہد نے گول کیا۔پہلے سیمی فائنل میں جرمنی نے بھارت کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست د ےکر فائنل میں جگہ بنائی۔فیصلہ کن معرکہ جرمنی اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...