پاکستان، نیوزی لینڈ آج مد مقابل، ابرار احمد کی شمولیت کا امکان

Nov 04, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم بنگلورو میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچز کی نگرانی میں نیٹ پر باﺅلنگ اور بیٹنگ سیشن ہوا۔ نیٹ پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ آج صبح دس بجے کھیلا جائےگا۔آل راو¿نڈر شاداب خان کنکشن انجری سے مکمل صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں، اگر وہ مکمل فٹ نہ ہوئے تو انکی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ باﺅلر میٹ ہنری زخمی ہوکر ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں انکی جگہ کائل جیمی سن کو بلالیا گیا ہے۔ کپتان کین ولیمسن پہلے انگھوٹے کی انجری کا شکار ہیں جبکہ لوکی فرگوسن، مارک چیپمین میں پلئینگ الیون کیلئے دستیاب نہیں۔ اگر پاکستان کو ٹاپ فور کیلئے کوالیفائی کرنا ہے تو انہیں کیویز اور انگلینڈ کےخلاف لازمی فتح درکار ہے۔ جس کے بعد دونوں کے درمیان نیٹ ریٹ پر فیصلہ سامنے آئےگا۔بنگلورو میںآج دن 1 سے 6 بجے شام کے درمیان بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھرنے کہاہے نیوزی لینڈ کےخلاف میچ کیلئے ہر طرح کا سیناریو ہمارے پاس موجود ہے۔ شاداب خان کے عبوری ٹیسٹ ہوئے جو بظاہر ٹھیک ہیں تاہم فی الحال ہم شاداب پر کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ ہمارے کھلاڑیوں کیلئے ہر وینیو ایک نیا وینیو ہے، کھلاڑیوں نے ٹی وی پر آئی پی ایل اور ٹیسٹ میچز دیکھے ہیں، ہم ہر گیم جیتنے کیلئے میدان میں اترتے ہیں۔ مسلسل سفر کھلاڑیوں کیلئے کوئی مسئلہ نہیں لیکن سخت سکیورٹی کے باعث پریشانی ہے، مشکل ہوتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ ہم پھر کرونا کے وقت میں چلے گئے ہیں، پلیئرز اپنی مرضی سے کہیں آ جا نہیں سکتے، ایسی صورتحال ٹیم پر اثرانداز ہوتی ہے۔اندازہ ہے کہ یہاں ہائی سکوررنگ گیم ہوتے ہیں، اعداد و شمار دیکھ کر اپنی حکمت عملی بنا رہے ہیں، ہمارے ذہن میں ہے کہ نیٹ رن ریٹ پر نیوزی لینڈ سے کیسے برتری لینی ہے، ہر طرح کا سیناریو ہمارے پاس موجود ہے، ضروری نہیں کہ میں پلیئرز کو ابھی بتاو¿ں کہ کیا سیناریو ہے۔ نیوزی لینڈ کا بطور حریف احترام کرتے ہیں لیکن ہماری پہلی ترجیح میچ جیتنا ہے جب جیت کی پوزیشن میں آئیں گے تو پھر سیناریو دیکھیں گے۔ حارث رو¿ف ہمارا اہم باﺅلر ہے، اس کو تبدیل نہیں کریں گے، ممکن ہے میچ میں چینج گیم پلان کےساتھ میدان میں اتریں۔

مزیدخبریں