پی آئی اے کی اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان فضائی سروس 16 روز بعد بحال

اسلام آباد اور کوئٹہ کے مابین پی آئی اے کا فضائی رابطہ 16 دن بعد بحال ہو گیا، پی آئی اے کی پرواز پی کے 325 اور 326 آخری بار 9 اکتوبر کو آپریٹ کی گئی تھیں۔

پی آئی اے کی پروازوں کی آج معمول کے مطابق کوئٹہ آمد روانگی شیڈول ہے جبکہ فیصل آباد اور ملتان سے آپریشن 100 فیصد بحال ہے۔18 دن میں پی آئی اے کی 772 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور مسافروں کو 50 کروڑ کا ریفنڈ کیا جاچکا جبکہ مجموعی طور پر پی آئی اے کو 7 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی دبئی کی پرواز 213، کراچی تربت 501، 502 کراچی سکھر 536، 537 اب بھی منسوخ ہیں جبکہ لاہور جدہ پی کے 859 اور شارجہ لاہور پی کے 186 منسوخ ہیں۔سیالکوٹ دبئی پی کے 179، 180، اسلام آباد تربت 509، 510، جدہ 841 دبئی 233، 212 شارجہ 182، پشاور شارجہ 257، 258 اور جدہ 736 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن