بھارتی دارالحکومت دہلی کی فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ‘ متعدد سکول بند

دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی دارالحکومت دہلی میں لوگ جمعہ کی صبح زہریلی دھند کی موٹی تہہ سے بیدار ہوئے۔ چند سکولوں کو بھی 2 دن تک بند کرنے کا حکم دیا گیا کیونکہ کئی مقامات پر ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی)‘ خطرناک کیٹگری میں داخل ہو گیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے ”رائٹرز“ کی رپورٹ کے مطابق ہر سال موسم سرما میں دہلی میں ایک گندی سموگ چھا جاتی ہے۔ ٹھنڈ‘ گرد آلود ہوائیں‘ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور ہمسایہ ریاستوں میں فصل کی باقیات جلانے کے سبب دھوئیں سے شہر کی 2 کروڑ کی آبادی میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ شہریوں نے جمعہ کو آنکھوں میں جلن اور گلے میں خراش کی شکایات کی اور فضا بھی گہرے سرمئی رنگ میں بدل گئی کیونکہ اے کیو آئی چند مانیٹرنگ سٹیشنز پر 480 کے آس پاس منڈلاتا رہا۔ صفر سے 50 کے درمیان اے کیو آئی کو اچھا سمجھا جاتا ہے جبکہ 400 سے 500 کے درمیان کوئی بھی چیز صحت مند لوگوں کو متاثر کرتی ہے اور ان لوگوںکیلئے خطرناک ہوتی ہے جو پہلے سے ہی بیمار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...