ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوجی گروپ واگنر حزب اللہ کو فضائی دفاعی نظام دے سکتا ہے۔ کریملن نے امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کر دی۔ کریملن نے کہا ہے کہ واگنر کے حزب اللہ کو فضائی دفاعی نظام فراہمی کی رپورٹ بے بنیاد ہے۔ ڈی فیکٹو واگنر گروپ وجود ہی نہیں رکھتا۔