اگلی پارلیمنٹ میں بہت سی جماعتیں مل کر حکومت بنائیں گی،راجہ ریاض

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ اگلی پارلیمنٹ میں بہت سی جماعتیں مل کر حکومت بنائیں گی۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انتخابات کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔پاکستان اس وقت سخت ترین معاشی مشکلات میں گھیرا ہوا ہے، معاشی مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ راجہ ریاض نے کہا کہ سانحہ نو مئی میں شامل لوگوں سے بات نہیں ہو سکتی۔معیشت کی درستگی کے لیے ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے،عمران خان کو میں نے انتقام کی سیاست کرنے سے منع کیا تھا،انتخابات میں نواز شریف اکثریت لے کر وزیراعظم بنیں گے، اگلی پارلیمنٹ میں بہت سی جماعتیں مل کر حکومت بنائیں گی، میرے حلقہ میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں ہے، انتخابات لڑنے کے لیے پی ٹی آئی کے پاس امید وار نہیں

ای پیپر دی نیشن