لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی آئی جی پنجاب سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو 10 نومبر کو تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی پولیس افسران سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیش کا عمل چل رہا ہوتا ہے، اگر کوئی نئی چیز سامنے آئے تو اس کو شامل کرنا ہوتا ہے۔ عدالت نے دونوں پولیس افسران کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا تھا۔ دوسری طرف عدالت نے پولیس کیخلاف صنم جاوید کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت بھی 10 نومبر تک ملتوی کر دی اور آئی جی پنجاب کو 10 نومبر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
خدیجہ شاہ، صنم جاوید کی پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں، آئی جی سے جواب طلب
Nov 04, 2023