سی ڈی ڈبلیو اجلاس : ارب روپے کے 5 منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پلاننگ کمیشن کی صدارت میں سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 10 ارب روپے کے پانچ 70 81 منصوبوں کی منظوری دے دی گئی جبکہ 23 ارب روپے سے زائد کے حجم کے چار منصوبوں کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا۔ اجلاس میں صوبہ خیبر پختون خواہ فوڈ سکیورٹی سپورٹ پراجیکٹ منظوری کے لیے پیش کیا گیا، اس منصوبے پر 24 ارب 64 کروڑ روپے لگانے کا تخمینہ ہے، سی ڈی ڈبلیو پی نے اس منصوبے کو منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیا۔ بلوچستان میں سلاب سے متاثرہ سکولوں کی بحالی کے بارے میں ایک ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے منصوبے کو منظور کر لیا گیا، اس منصوبے کے تحت لسبیلہ ڈیرا بگتی کوئٹہ سبی نصیر آباد چمن سمیت مختلف اضلاع میں متاثر سکولوں کو بحال کیا جائے گا، سندھ سکولوں کی بحالی کے منصوبے کو ایکنک بھیج دیا گیا۔ اس منصوبے پر 83 اور رب 18 کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔ ہاو¿سنگ اور فزیکل پلاننگ کے شعبے سے پناہ گزینوں کی مستقل آباد کاری کے حوالے سے 3096.500 ملین روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ سماجی شعبے سے متعلق وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کردہ "وویمن انکلوسیو فنانس ڈیویلپمنٹ پروگرام" کا 31413.047 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک بھجوایا گیا۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے شعبے سے متعلق 1622.045 ملین روپے کی لاگت کا 52 کلومیٹر طویل "نوسیری لیسوا بائی پاس روڈ کا منصوبہ منظور کیا گیا، جبکہ اسی شعبے سے متعلق نبوت شریف بی ٹی روڈ کی تعمیر کے لیے 2399.180 ملین روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ اجلاس میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے سے متعلق 1504.955 ملین روپے کی لاگت کا "پی وی ماڈیولز اور الائیڈ آلات کے لیے پاک کوریا ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کا منصوبہ کا منظور کیا گیااجلاس میں ابی وسائل کے شعبے متعلق 74618.340 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ "سندھ بیراج اِمپروومنٹ پروجیکٹ فیز-II (سکھر بیراج اور گدو بیراج کی ایمپروومنٹ کا منصوبہ حتمی منظورہ کے لیے ایکنگ کو بھجوایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن