اسلام آباد لاہور گوجرانوالہ کامونکی (نیوز ایجنسیاں+ نیوز رپورٹر+ نمائندگان خصوصی ) اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ 22سے 29اکتوبر تک کی کارروائیوں کے اعداد وشمار جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق 29 اکتوبر تک ملک بھر سے تقریباً 4.59 بلین روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ 22 سے 29اکتوبر تک کی کارروائیوں میں 5ہزار 448 سے زائد افراد گرفتار کئے گئے۔ اسلام آباد اور پنجاب سے 5ہزار 241بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق سندھ 34 اورخیبر پی کے سے 173 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔ پنجاب اور اسلام آباد میں 3ہزار 217ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ سندھ میں 215 اور خیبرپی کے میں 325 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ پنجاب اور اسلام آباد میں بجلی چوروں سے 1.91 بلین روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ خیبرپی کے میں 1.08 بلین اور سندھ میں بجلی چوروں سے 1.39 بلین روپے جرمانے کے وصول کئے گئے۔ بلوچستان میں بجلی چوروں سے 0.21 بلین روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر سے 32 بلین سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا اور 24 ہزار سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ لیسکو نے نادہندگان سے ریکوری مہم کے 51روز میں 34981 ڈیفالٹرز 1ارب 12کروڑ سے زائد کی وصولی کرلی ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق ناردرن سرکل میں 4624 نادہندگان سے144.02ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 4195 نادہندگان سے 258.42 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 4423 نادہندگان سے 163.00ملین اور ساو¿تھ سرکل میں 1861 نادہندگان سے 62.31 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 3178 نادہندگان سے 75.80 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 3874 نادہندگان سے 163.02ملین کی ریکوری کی گئی۔ اوکاڑہ سرکل میں 5155 نادہندگان سے 72.26 ملین جبکہ قصور سرکل میں 7671 نادہندگان سے 188.25 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے اکاونویں روز 370 نادہندگان سے ایک کروڑ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔ گوجرانوالہ سمیت گیپکو ریجن میں حالیہ آپریشن کے دوران اب تک پکڑے جانے والے 2574 بجلی چوروں کو 20کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے۔ حکومت پاکستان کے بجلی چوروں کے اعلان جنگ کے بعد 7ستمبر سے اب تک گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاﺅالدین، حافظ آباد اور نارووال سمیت دیگر علاقوں میں بجلی چوری میں ملوث 2574 غیر قانونی کنکشن کاٹ دیے گئے،2531 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے اور 1801کو گرفتار کیا گیا جبکہ بجلی چوروں کو 52لاکھ 55ہزار سے زائد یونٹس کی مد میں 20کروڑ 74لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔ کامونکی میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والا عرفان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بتایا گیا پولیس نے عرفان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
بجلی چوروں، نادہندگان سے 4.59ارب روپے وصول، لیسکو، گیپکو میں مزید گرفتاریاں
Nov 04, 2023