علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 190 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی،رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 10ہزار 52 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 4316 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 101 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2339 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز 21 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1012 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز 11 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔علی جان خان نے کہا کہ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 859 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 28 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 458 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 12 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ،قصور، سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ساہیوال، اوکاڑہ، سیالکوٹ، گجرات، رحیم یار خان، ننکانہ صاحب، بہاولپور، بہاولنگر اور وہاڑی میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 160 مریض زیر علاج ہیں۔علی جان خان نے مزید کہا ہے کہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 92 مریض زیر علاج ہیں۔ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔