بنگلورو: پاکستان کو جیت کیلئے 117 گیندوں پر 182 رنز درکار

Nov 04, 2023 | 17:51

ویب ڈیسک

ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ڈی ایل میتھڈ کے تحت پاکستان کو 41 اوورز میں جیت کےلیے 341 رنز کا ہدف ملا ہے۔

بارش کے باعث ڈی ایل میتھڈ کے تحت 9 اوورز کی کٹوتی کردی گئی ہے، یوں پاکستان کو اب جیت کے لیے 117 گیندوں پر 182 رنز درکار ہیں۔


تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا، گراؤنڈ کی انسپیکشن کے بعد میچ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ 

بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم نے 21 اعشاریہ 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنالیے۔ اس موقع پر بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ 


 

ہدف کے تعاقب کا آغاز پاکستان اچھے انداز میں نہ کرسکا اور اننگ کے دوسرے ہی اوور میں 6 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی، عبداللّٰہ شفیق 4 رنز بنا کر ٹِم ساؤتھی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔


بعدازاں کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے کیوی بولرز کے خلاف شاندار بیٹنگ کی اور 154 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

فخر زمان نے 63 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور وہ 106 رنز پر ناقابلِ شکست ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم 47 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔  

پاکستان ٹیم ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 10 رنز آگے ہیں اور اگر میچ بارش کے باعث ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا جاتا ہے تو قومی ٹیم اسکی فاتح قرار پائے گی۔ 

مزیدخبریں