لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کے خلاف برطانیہ میں قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو قانونی کاروائی کی ہدائت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ کو ہائی کمیشن کی گاڑی پر ہوئے حملے پر قانونی کاروائی کے لیے اجازت مانگی تھی۔وزارت خارجہ نے ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملے کے تناظر میں قانونی کاروائی کی اجازت دے دی ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن لندن وزارت خارجہ کی ہدایت پر برطانوی پولیس کو درخواست دے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی وزارت نے سابق چیف جسٹس اور اُن کی اہلیہ کو ہراساں کرنے میں ملوث تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔وزارت خارجہ ذرائع کے مطابق ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کےلیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو ویڈیوز کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کا حکم دیا تھا۔انہوں نے صاف الفاظ میں کہا تھا کہ حملہ آوروں کی شناخت کا عمل مکمل کرنے کے بعد ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے۔محسن نقوی نے مزید کہا تھا کہ پاکستانی ہائی کمشنر کی کار پر حملہ ہوا، اس واقعہ پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے. قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیوں کا سامنا تھا تو سیکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی تھی۔