لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی نے آزاد جموں کشمیر کو اننگز اور 144 رنز سے ہرادیا۔راولپنڈی میں میچ کے تیسرے دن آزاد جموں کشمیر کی ٹیم دوسری اننگز میں 149 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اسلام آباد میں حیدرآباد نے لاہور وائٹس کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔حیدرآباد کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف ملا تھا جو 4وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ میچ میں حیدرآباد کے بلاول بھٹی نے 10 وکٹیں حاصل کیں۔ شیخوپورہ میں ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم فاٹا کیخلاف اپنی دوسری اننگز میں 149 رنز پر آؤٹ ہوکر اننگز اور 129 رنز سے میچ ہارگئی۔ ثمین گل نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔چارسدہ میں کراچی وائٹس نے ملتان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ جیت کیلئے 216 رنز کا ہدف ملا تھا۔غازی غوری نے 68 رنز بنائے۔ملتان میں سیالکوٹ کی ٹیم نے کوئٹہ کے 263 رنز کے جواب میں 439 رنز بنائے۔جلات خان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ کوئٹہ نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 108 رنز بنائے تھے۔ اسلام آباد میں فیصل آباد کی ٹیم ایبٹ آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 189 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد عادل نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ایبٹ آباد نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 203 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔ خیام خان نے 96 رنز بنائے۔احمد صفی اور شہزاد گل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔فیصل آباد کو جیتنے کیلئے 420 رنز کا ہدف ملا ‘ 2وکٹوں پر69 رنز لئے۔ لاہور میں کراچی بلوز کی ٹیم لاہور بلوز کیخلاف دوسری اننگز میں 209رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ قاسم اکرم نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور بلوز کو جیتنے کیلئے 206 رنز کا ہدف ملا ‘ایک وکٹ پر 42 رنز بنالئے۔ایبٹ آبادمیں پشاور کی ٹیم بہاولپور کیخلاف دوسری اننگز میں 321 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ افتخار احمد اور معاذ صداقت نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
مہران سانول نے چار وکٹیں حاصل کیں۔بہاولپور کو جیتنے کیلئے344 رنز کا ہدف ملا ‘ ایک وکٹ پر 7 رنز بنالئے۔