محکمے کو نقصان پہنچانے والے رعایت کے مستحق نہیں:سہیل اکرم

Nov 04, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)جنرل منیجر سوئی گیس سہیل اکرم نے چیف انجینئر علاؤ الدین،یوایف جی انجینئرعمران اسماعیل کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہامحکمے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی صورت بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے ۔ شیخو پو رہ ریجن کے متعدد علاقوں میں پائپ لائنوں کی تبدیلی کا عمل جاری ہے۔نئے گیس کنکشن سفارش نہیں بلکہ میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔یو ایف جی کا سرچ آپریشن چار ڈومیسٹک میٹر کاٹ لئے اور تین ڈائریکٹ بائی پاس دو فیک میٹر پکڑ لئے جبکہ سے 16 میٹر وائلیشن کی مد میں کاٹ لئے گیس چوری میں ملوث اور میٹر ٹیمپرنگ کرنے والے صارفین کو لاکھوں روپے کے جرمانے کے بل بھی ڈالے گئے ہیں اور ان کیخلاف متعدد تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے ہیں ۔

مزیدخبریں