ننکانہ صاحب( نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ کی زیرصدارت کھیوٹ ایشوز،پینڈنگ انتقا لا ت اورریونیوریکوری کے ہدف بارے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل رائے ذوالفقار علی،اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو افسران سمیت دیگر بھی موجود تھے۔اے ڈی سی آر نے اجلاس کو ریونیو ہدف ، وصولی اور ریونیو انیشیٹوز پر عملدرآمد بارے بریفنگ دی۔