سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے پاکستان تحریک انصاف کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے ان کے اقدامات بالآخر مایوسی کا باعث بنیں گے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی چالوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی بنیادی توجہ عوام کی خدمت کے بجائے اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنا رہی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے اور استحکام میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کی توجہ ذاتی مفادات پر مرکوز ہے:عرفان الحسن بھٹی
Nov 04, 2024