قصور:اکتوبر میں 3792 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا گیا

قصور(نمائندہ نوائے وقت)اکتوبرمیں 3792 ایمرجنسی متاثرین کوریسکیوکیاگیا، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرریسکیو 1122 قصورڈاکٹرنیئرعالم خان کی زیرصدارت ماہانہ جائزہ اجلاس کیاگیاجس میں قصور پتوکی کوٹ رادھاکشن چونیاں مصطفی آبا د ا و ر کھڈیاں سے ریسکیوانچارجز نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو سروس کی کارگردگی کاجائزہ لیا گیا ۔ ا جلاس کے اختتام پرگزشتہ ماہ کی کارگردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کنٹرول روم انچارج مسٹر روح الامین نے بتایا کہ ریسکیو1122 قصور نے اکتوبر کے مہینے میں 4023 ریسکیوآپریشنز سرانجام دئیے۔

ای پیپر دی نیشن