شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مرکزی مسلم لیگ کے رہنما لیاقت علی میر نے کہاہے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر اس کی واضح مثالوں کے باوجود بھی مسلمانوں نے اتحاد کو فروغ دیکر اسلامی تعلیمات کے تحت آگے بڑھ کر اپنا مثبت و تعمیری کردار ادا نہ کیا تو حالات کو مزید بگاڑ کی طرف بڑھنے سے روکا نہیں جاسکتا۔ اسلام نے باہمی رواداری کے فروغ کا درس دے کر سود مند معاشرے کی تشکیل کا راستہ دکھایا مگر آج مسلمانوں ایک دوسرے کی جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں ۔