پیپلزپارٹی عوامی فلاح کی سیاست پر یقین رکھتی ہے :خالق عزیز ورک

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستا ن پیپلزپارٹی کے ضلعی سینئرنائب صدر چودھری خالق عزیزورک نے کہاہے پیپلزپارٹی خدمت،عوامی فلاح وبہبودکی سیاست پر یقین رکھتی ہے اوراپنے دوراقتدار کے دوران ہمیشہ عوام کے حقوق کے تحفظ انکے معیارزندگی کی بلندی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ۔پنجاب میں سکولوں اوربیسک ہیلتھ یونٹس کو پرائیویٹ کرناگراس روٹ لیول پر عوام کیساتھ ظلم ہے۔۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ملک محمداشرف ، آغاپرویز،علی رضا،آغاندیم،میاں ندیم ، چودھری اللہ رکھا (ڈیڈ فلاپ یاستی) الیاس چدھڑ ، الیاس ورک ، چودھری ذوالفقار علی جھپی ، شیخ ارشد ودیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔اس موقع پر کارکنوں کی کثیرتعداد بھی موجودتھی۔

ای پیپر دی نیشن