شیخوپورہ (سلطان حمید راہی +ڈاکٹر شیخ جمیل اختر +سیف الرحمن سیفی) شیخوپورہ میں اشیاء خورونوش میں ملاوٹ کا سلسلہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، گزشتہ روزبھی ایک کالج کے طلبا اور اساتذہ زہریلے سمو سے کھانے سے ہسپتال پہنچ گئے اسی طرح کیمیکل سے تیار شدہ دودھ دہی غیر معیاری کوکنگ آئل،گھی سمیت ملاوٹ شدہ مصا لحوں اور بیکری آئٹم میں مٹھائی میں چینی کی جگہ گلوکوز کے استعمال سے لوگ پیٹ ،معدہ ،جگر کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ، د و سر ی طرف پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی مبینہ طور پر غفلت او رکرپشن کے باعث ملاوٹ کرنے والے عناصر بے لگام ہو چکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدرملک طارق عزیزایڈووکیٹ نے بتایا کہ شیخوپورہ میں ملاوٹ کارحجان پہلے کی نسبت زیادہ ہے۔
شیخوپورہ:اشیاء خورو نوش میں ملاوٹ کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے
Nov 04, 2024