حکومت پنجاب فیصلے پر نظرثانی کرکے اساتذہ کے مطالبات کو تسلیم کرے:پیٹا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پیٹا پنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان علی گورائیہ، پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی نائب صدر محمد طارق قریشی، پیٹا ضلع گوجرانوالہ کے چیف آرگنائزر چودھری محمد مسلم وڑائچ، ایکٹا پاکستان کے مرکزی چیئرمین عبدالواحد ڈار، ضلعی صدر میونسپل کارپوریشن اصغر جاوید پھلروان، پیٹا ضلع کے صدر عمران غنی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اپنے فیصلے پر نظرثانی کرکے اساتذہ کے مطالبات کو فی الفور تسلیم کرے۔ کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا کلیدی کردار رہا ہے اور شرح خواندگی میں پنجاب کے ٹیچرز کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ اس وقت ٹیچرز اپنی بقا کی جنگ نہیں لڑ رہے ہیں بلکہ ملک و ملت کے بچوں کی بقا کی جنگ لر رہے ہیں۔ اساتذہ کو دی جانیوالی مراعات کا خاتمہ بہت بڑا ظلم، زیادتی اور ناانصافی ہے جس کیلئے پنجاب ٹیچرز الائنس گرینڈ ٹیچرز الائنس کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلہ میں پاکستان کے تمام صوبوں کے اساتذہ نمائندوں سے ہنگامی بنیادوں پر رابطے کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن