حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کا موٹروے کا دورہ ، انسداد سموگ سر گرمیوں کا جائزہ

Nov 04, 2024

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنرحافظ آباد عبدالرزاق نے موٹروے ایم ٹو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ا سموگ کی روک تھام، فصلوں کی باقیات جلانے والوں اور انسداد سموگ سکواڈ کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت اور تحفظ ماحولیات کے افسران کو واضح کیا کہ فصلوں کی باقیات جلانے والے کسی صورت بھی  رعائت کے مستحق نہیں۔ ایسے کسانوں، زمینداروں اور کاشتکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے.محکمہ زراعت نے فصلوں کی باقیات جلانے پر 12 کسانوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیے جبکہ مجموعی طور پر 11 لاکھ روپے جرما نہ بھی کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات نوید احمد بھی وہاں موجود تھے۔

مزیدخبریں