گوجرانوالہ:ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی پمپس کیخلاف کریک ڈائون

Nov 04, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ نے پولیس کے ہمراہ شہر بھر اور گردونواح کے علاقوں میں جگہ جگہ قائم غیر قانونی منی پٹرول پمپس کیخلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون کیا اس دوران انہوں نے حادثات کا سبب بننے والے ان منی پٹرول پمپس کی مشینیں قبضہ میں لیکر 25افراد کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر وادئیے ہیں ،این او سی کے بغیر شہر بھر اور گردونواح کے علاقوں میں قائم منی پٹرول پمپس پر آگ لگنے کے بھی واقعات رونما ہو چکے ہیں ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے متعدد بار ان منی پٹرول پمپس کیخلاف کاروائیاں کی گئیں مگر اسکے باوجود کھیالی، گرجاکھ ،دھلے ، گھوڑ دوڑ روڈ، حافظ آباد روڑ، کالج روڈ ،فتومنڈ سمیت دیگر علاقوں میں بلاخوف وخطر غیر قانونی منی پٹرول پمپس پر پٹرول فروخت کیا جا رہا تھا جسے مدنظر رکھتے ہوئے سخت ایکشن لیا گیا۔

مزیدخبریں