گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت کا مال روڈ لاہور سے پیپلز پارٹی کے پینا فلکس اتارنا قابل مذمت ہے مسلم لیگ ن اگر انتقامی کارروائیوں سے باز نہ آئی تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا،پیپلزپارٹی کے بغیر مسلم لیگ ن ایک دن بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتی ،میاں شہباز شریف کا وزیراعظم اور مریم نواز شریف کا وزیراعلیٰ رہنا پیپلزپارٹی کے مرحون منت ہے پیپلزپارٹی ساتھ نہ دیتی تو شریف خاندان اقتدار میں نہیں جیل میں ہوتا ، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے ضلع کے زیر اہتمام سینئر رہنما باو ایوب مہر کے آفس میں منعقدہ جشن پارلیمنٹ بالا دستی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔