حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد شہر میں میونسپل کمیٹی کے خاکروبوں کی جانب سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروںکو آگ لگانے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ شہر میں صفائی ستھرائی کا کام کرنے والے سینٹری ورکرز اور خاکروب علی الصبح کوڑے کرکٹ کے ڈھیر جمع کرنے کے بعد اسے آگ لگادیتے ہیں جس سے نہ صرف شہر کی فضا دن بھر مکدر رہتی ہے بلکہ اس سے آلودگی اور سموگ میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیروںکو آگ لگانے پر فوری پابندی عائد کی جائے۔