گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) تاجر رہنمائوں حافظ رضوان ، حمزہ ڈار، فہد بٹ، زبیر بٹ، چوہدری اویس، رانا محمد طاہر ،عتیق بٹ، محمد عزیر اور ندیم بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نااہلی کے باعث شہر بھر اور گردونواح میں دکاندار دیدہ دلیری کیساتھ پائوڈر اور کیمیکل ملا دودھ فروخت کرکے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیمیں خانہ پوری کرنے کی خاطر صرف چند روز کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں کرتی ہیں اور بعدازاں خاموش تماشائی بن جاتی ہیں۔فوڈ سیفٹی ٹیموں کی خاموشی کئی سوالوں کو جنم دے رہی ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے ،انہوں نے کہا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملی بھگت اور انکی آشیر باد پردکاندار دھڑلے سے پائوڈر اور کیمیکل ملا دودھ ،دہی فروخت کر کے عوام کو موت کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں۔