گیپکو نجکاری ،آئی پی پیز معاہدوں کیخلاف آج سے احتجاج

Nov 04, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گیپکو کی نجکاری ، گیپکوہسپتال کاخاتمہ،ہائیڈرویونین سی بی اے گیپکو آج ریجن بھرمیں ہڑتال،پرامن احتجاج کرے گی۔تفصیل کے مطابق گیپکو کی ہائیڈر ویونین  سی بی اے نے گیپکو کی نجکاری گیپکو ہسپتال کے خاتمہ بل ڈسٹری بیوٹرز کی آئوٹ سورسنگ 'آئی پی پیز سے مہنگے معاہدوں کیخلاف آج ریجن بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے جس کے دوران دفاتر میں کام چھوڑ ہڑتال کی جائے گی اور پرامن احتجاج کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں یونین کے زونل چیئرمین ولی الرحمن خان،میاں عطاالرحمن ، راناشہزاد ، راناخرم، رائے شوکت ،رانا اشفاق اور نویدکا کہناہے کہ گیپکو کی نجکاری مسائل کاحل نہیں،ڈسکوز کی نجکاری کرنے کی بجائے آئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں سے جان چھڑائی جائے۔رہنمائوں کاکہناتھا کہ گیپکو حکام کی طرف سے سٹیٹ لائف کے ساتھ مہنگا ترین معاہدہ کیاگیا ہے جس کا تیسرا حصہ گیپکو ہسپتال کابجٹ ہے جبکہ اس ہسپتال سے ریجن بھر کے ہزاروں ملازمین افسران مستفید ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں