نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)نواحی گاؤں عبداللہ پور میں شہری کے گھر ڈکیتی ،تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ ملازم محمد اشرف کے گھر ڈکیتی کرنے والے تین ملزمان کے خلاف دفعہ مقدمہ درج کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہو کر محمد اشرف کے بیٹے کو ہاتھ پاؤں باندھ کر آہنی سیف کی چابیاں لیں اڑھائی تولے طلائی زیورات ایک لاکھ 90 ہزار نقدی اور ایک لاکھ 55 ہزار کی موٹر سائیکل زبردستی لے گئے تتلے عالی پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ ملزمان کا تا حال سراغ نہیں لگایا جا سکا۔