حقوق اللہ کیساتھ حقوق العباد کی ادائیگی بھی لازم ہے: زاہد الراشدی

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی بھی لازم ہے ، والدین اور اساتذہ کرام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی پر توجہ دیں تاکہ ہماری آئندہ نسلیں ملک و ملت کی بھرپور خدمت کر سکیں۔ خدمت خلق کے ذریعے مسلم امہ اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتی ہیںان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام تدریب المعلمین مرکز جامعہ قاسمیہ قاسمیہ ٹائون میںتقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شیخ الحدیث حضرت مولانا علامہ ابوعمار زاہد الراشدی سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل،مولانا حنیف جالندھری ،مفتی زبیر اشرف،مولانا یوسف خان،مولاناعبدالواحد،شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی زاہد ،مفتی محموداحمدقاسمی، مولانا جواد محمودقاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن