لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ملتان کے معروف فوڈ اینڈ اسنیکس ایکسپورٹر سیف الرحمان کو جنوبی پنجاب ریجن کیلئے اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے تاکہ وہ ٹیکس سے متعلق معاملات پر چیمبرز، ٹریڈ باڈیز اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کر سکیں۔ گزشتہ روز جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ایف ٹی او نے سیف الرحمان کو خصوصی ٹاسک تفویض کیا ہے کہ وہ جنوبی پنجاب کے تمام ٹیکس دہندگان خصوصاً چیمبرز اور منتخب تاجر تنظیموں کے ممبران میں ایف ٹی او سیکرٹریٹ کے کام کے بارے میں آگاہی کیلئے باقاعدہ سیشن منعقد کریں تاکہ ٹیکس سے متعلق ان کی تمام جائز شکایات کا 60 دنوں کے اندر ریکارڈ وقت ازالہ کیا جا سکے۔
سیف الرحمان جنوبی پنجاب ریجن کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر
Nov 04, 2024