لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ (کسٹمز)کی بندش کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ایف بی آر کی طرف سے طویل انتظار کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا جس کا سہر اچیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور ان کی ٹیم کے سر ہے۔ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کاشف ممتاز،جنرل سیکرٹری ریحان صدیقی ،سینئر نائب صدور زاہد عتیق چودھری،فاروق مجید،نائب صدر عاشق علی رانا، سید عرفان حیدر شاہ اورعمران خان کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے جہاں ایف بی آر کی مثبت تصویر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی وہیں ملک میں محصولات کی وصولی اور ٹیکس بیس کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ نے دستاویزی معاملات ، عملدرآمد اور محصولات کی وصولی کے لحاظ سے کسی طرح کی کامیابیاں حاصل نہیں کیں۔
انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ کی بندش کے اعلان کا خیر مقدم :پی ٹی بی اے
Nov 04, 2024