لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمان نے کہا مختلف محکموں کی بے جا رکاوٹوں کو دور کئے بغیر اور حکومتی معاونت ملنے تک برآمدات میں اضافہ ممکن نہیں۔ سمیڈا سمیت دیگر ادارے پیداوار بڑھانے کیلئے دیہی علاقوں میں قالینوں کی تیاری سے متعلقہ سنٹرز کے قیام میں مالی و تکنیکی معاونت فراہم کریں۔ 2025 میں ہونیوالی 41 ویں عالمی نمائش کو نئے رجحانات کے مطابق ڈیزائن کرینگے جس کیلئے پیشگی تجاویز طلب کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کے دفتر میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک، وائس چیئرمین ریاض احمد، اعجاز الرحمان،عثمان اشرف، میجر (ر)اختر نذیر ، سعید خان، شاہد حسن شیخ، اکبر ملک ، سعد الرحمان، فیصل سعید خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ میاں عتیق الرحمان نے کہا اس وقت ہماری ترجیح ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے ،ہمیں برآمدات بڑھانے کیلئے جس سطح پر پروڈکشن کرنی چاہیے وہ نہیں ہو رہی اور اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔ اس صنعت سے وابستہ ہنر مندوں کو اپنے ساتھ رکھنے کیلئے اسے پر کشش بنانا ہوگا جس کیلئے حکومت اور متعلقہ ادارے ہمارا ساتھ دیں ۔
رکاوٹیںدور کئے بغیر ،حکومتی معاونت تک برآمدات میں اضافہ ممکن نہیں:عتیق الرحمان
Nov 04, 2024