کاہنہ(نامہ نگار)سبزی کی قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھنے ،سرکاری نرخ کے اطلاق،سبزیوں کی مصنوعی نیلامیوں کے ذریعے مخصوص عناصر کی اجارہ داری اور منافع خوری کے خاتمے کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سبزی منڈیوں میں آہلو پیاز اور ٹماٹر کی نیلامی کے اوقات کار کا وقت مقرر کر دیا گیا۔ پیاز کی نیلامی 11:30 پر،آلو کی نیلامی2بجے اور ٹماٹر کی نیلامی 3بجے ہوا کرئے گئی۔ گزشتہ روز منسٹر پرائس کنٹرول ایند مینجمنٹ سلمی بٹ نے کاہنہ کاچھا سبزی منڈی میں آلو کی بولی کا جائز لیا۔صحافیوں سے گفتگو میںکہنا تھا مریم نواز کے احکامات پر تمام منڈیوں بولی کا ایک ہی وقت مقرر کر دیا گیا ہے۔