لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں ہر سطح پر جمہوری تقاضوں کے عین مطابق باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں۔ جماعت اسلامی لاہور ملک کی واحد جمہوری پارٹی بن گئی ہے جس نے لاہورکی سطح امراء اضلاع کے انتخاب کیلئے آن لائن ووٹنگ کے عمل کو کامیابی سے متعارف کروایا ہے اور تمام ارکان نے آن لائن الیکشن اپلیکیشن کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیے ہیں۔
جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت جوجمہوری تقاضوں کے عین مطابق انتخابات کراتی ہے:ضیاء الدین انصاری
Nov 04, 2024