لاہور(خصوصی نامہ نگار)پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات مسلم لیگ (ن) کنول لیاقت اور جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ نے کہا ملک و قوم کی ترقی کی بنیاد تعلیم و تربیت پرہے۔ہمارے آقا حضرت محمدؐنے 14 سو سال پہلے ہی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ علم حاصل کرو چاہے تمہیں اس کیلئے چین ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ دنیا میں جس بھی ملک نے ترقی کی ہے اس نے اپنے تعلیمی معیار کو بہترین بنایاہے۔