کاہنہ(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہسپتالوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلع انتظامیہ متحرک۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کااسسٹنٹ کمشنر نشتر ٹاون سلیم عاصی کے ہمراہ تحصیل ہسپتا ل کاہنہ کاصبح سویرے دورہ۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کاہنہ کے اچانک دورہ پرایم ایس تحصیل کاہنہ ہسپتا ل ڈاکٹر فیض الحسن سے ملاقات، سہولیات پر بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ہسپتال میں آنیوالے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کے حوالے سے دریافت کیا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔