لاہور(نامہ نگار) ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 61 ہزار 540 افراد کو گرفتار کیا گیااور بجلی چوری کرنیوالوں کیخلاف 99572 مقدمات درج کئے گئے۔ 60278 مقدمات کے چالان مکمل کرکے جمع کروائے گئے جبکہ 8424 بجلی چوروں کو سزائیں دلوائی گئیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 32057 بجلی چور گرفتار ہوئے اور 31559 مقدمات درج کئے گئے۔ 8722 مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے جبکہ باقی پر قانونی کارروائی جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوری کے مقدمات میں سخت کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کیخلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔